ٹرک نے شہری کچل دیا، ڈرائیور موقع پر گرفتار

منگل 5 مئی 2026 16:14

ٹرک نے شہری کچل دیا، ڈرائیور موقع پر گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) مانگا منڈی ٹریفک حادثے میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا ،15مددگار کے فوری ایکشن پر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ٹرک ڈرائیورنے ایکسیڈنٹ ہونے کے بعد موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے فوری ناکام بنادیا متوفی کی شناخت فیض جیلانی کے نام سے ہوئی ہے جسکی نعش ضروری کارروائی کے لئے جناح ہسپتال مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہے۔ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ نے بتایا کہ حادثے سے متعلق مزید تفتیش و قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔