لاہور، لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا اوباش گرفتار

منگل 5 مئی 2026 18:05

لاہور، لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا اوباش گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) شفیق آباد پولیس نے لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے اوباش کو گرفتار کر لیا۔ملزم ورغلا کر لڑکے کو اپنے ساتھ لے گیا اور نازیبا حرکات کرتا رہا۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق شفیق آباد پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم متین کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :