وزیر ریلوے کا مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی شہادت پردکھ کا اظہار

منگل 5 مئی 2026 16:18

وزیر ریلوے کا مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی شہادت پردکھ کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے چارسدہ میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے اور ان کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں محمد حنیف عباسی نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ دل کو جھنجھوڑ دینے والا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید عالمِ دین ہمارے لیے ایک قابلِ احترام شخصیت، ایک عزیز دوست اور بھائی کی حیثیت رکھتے تھے۔وفاقی وزیر ریلوے نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں قابلِ قدر ہیں۔