ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سپریم کورٹ میں ضمانت کے حصول کیلئے درخواست دائر کر دی

پیر 27 اپریل 2026 16:14

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سپریم کورٹ میں  ضمانت کے حصول کیلئے درخواست دائر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2026ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ضمانت کے حصول کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی جانب سے دائر اپیل میں بلوچستان ہائیکورٹ کے ضمانت منسوخی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کرے۔یہ درخواست جبران ناصر ایڈووکیٹ کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔