گورنر خیبر پختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی ملاقات

منگل 28 اپریل 2026 17:34

گورنر خیبر پختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2026ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ منگل کو گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے اختیار کی گئی پالیسی اور اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور مساوی شہری حقوق فراہم کرتا ہے،پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتوں کو بحیثیت پاکستانی شہری شخصی و مذہبی حقوق حاصل ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے اقلیتوں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے۔