پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت، حکومت ترقی و خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جاوید اقبال بڈھانوی
جمعرات 30 اپریل 2026 22:33
(جاری ہے)
ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے۔
جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک مشکل وقت میں ریاست کی باگ ڈور سنبھالی جب بے یقینی، معاشی دبا اور انتظامی چیلنجز اپنے عروج پر تھے۔ ان حالات میں حکومت نے نہ صرف ریاستی معاملات کو سنبھالا بلکہ عوام میں اعتماد بھی بحال کیا اور ترقی و خوشحالی کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ آج ریاست درست سمت میں گامزن ہے اور عوام اس کے مثبت اثرات محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کی فلاح و بہبود ہے جس کے لیے مختلف شعبوں میں جامع اصلاحات اور ترقیاتی منصوبے متعارف کروائے گئے ہیں۔ انفراسٹرکچر کی بہتری، تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن، صحت کی سہولیات میں اضافہ اور زراعت و صنعت کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکومت کی پالیسیوں کا مقصد صرف وقتی ریلیف نہیں بلکہ پائیدار ترقی کا حصول ہے تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکے۔وزیر خوراک نے کہا کہ حکومت عوام کو خود کفیل بنانے کے لیے کاروبار، زراعت، لائیو اسٹاک اور فارمنگ کے شعبوں میں خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینے، کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینے کے لیے مختلف پروگرامز شروع کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کا ہر شہری حکومت کے لیے اہم ہے اور اسی سوچ کے تحت مثر پالیسی سازی کی جا رہی ہے۔ حکومت کا مقصد ایک ایسا نظام قائم کرنا ہے جہاں عوام کو برابری کی بنیاد پر مواقع ملیں اور وہ معاشی طور پر مضبوط ہو سکیں۔نوجوانوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ حکومت نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کے اداروں کو فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اور خواتین آئی ٹی، ڈیجیٹل اسکلز اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مہارت حاصل کریں تاکہ وہ عالمی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بھی خصوصی اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ معاشی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ خواتین کے لیے ہنر سیکھنے اور کاروبار شروع کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں جس سے نہ صرف ان کی زندگیوں میں بہتری آئے گی بلکہ مجموعی معیشت بھی مضبوط ہو گی۔آخر میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے عملی اقدامات کے ذریعے عوام کو ڈیلیور کیا ہے اور اسی وجہ سے عوام کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ حکومت کا ویژن ایک مضبوط، خود کفیل اور خوشحال ریاست کا قیام ہے جہاں ہر فرد کو ترقی کے مساوی مواقع میسر ہوں، نوجوانوں کو روزگار حاصل ہو، کسان خوشحال ہوں اور کاروباری طبقہ ترقی کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
-
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ،وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل کی صدر اے جے کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
-
وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
چناری،ضلع جہلم ویلی میں برف باری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.