آئی جی اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل کاسنٹرل جیل مظفرآباد کادورہ ،قیدیوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ

جمعرات 30 اپریل 2026 22:05

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2026ء) سپیشل سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات چوہدری گفتار حسین نے ہمراہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل ارشاد حسین سنٹرل جیل مظفرآباد کادورہ کیا۔جیل آمدپرسپرنٹنڈنٹ جیل یاسر بلال نے ان کاہمراہ سٹاف استقبال کیا اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کوگارڈ آف آنر پیش کیا گیا بعد ازاں جملہ اسیران سے فرداََ فرداََ سے عافیت دریافت کی اور ان کے مسائل معلوم کیے۔

اس دوران اسیران کی جانب سے بیرکس میں خراب پنکھوں کی تبدیلی،واٹر کولر اور ادویات کی فراہمی کی استدعا کی جس پردرخواست پر عملدرآمدکے لیے موقع پر احکامات صادر کیے۔ ایسے اسیران جولمبی بیماریوں مثلاََ عارضہ قلب، فالج یا شوگر وغیرہ میں مبتلاہیں اور ان کو مسلسل ادویات کی ضرورت ہوتی ہے کومختلف این جی اوز سے رابطہ کرتے ہوئے ماہانہ بنیادوں پرمفت ادویات کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

کھانے کا معیار اور سکیل چیک کیا،راشن سٹور، کلودنگ سٹور کا بھی معائنہ کیا اور جیل ریکارڈ کی پڑتال کی۔ سنٹرل جیل مظفرآباد کی فیز I-کی تعمیر شدہ اور فیز II-کی زیر تعمیر عمارات کا جائزہ لیا اور زیر تعمیر عمارات کے کام میں تیزی لائے جانے اور دیگر قواعد جیل خانہ جات کے مطابق درکار ضروری عمارات کی تعمیر کے لیے پی سی ون کی تیاری کی ہدایت کی۔

جیل کی سکیورٹی میں بہتری کی خاطر مزید عملہ کی منظوری کی بھی یقین دہانی کروائی۔ جیل کی صفائی ستھرائی اور ڈسپلن بہتر پایا گیا کسی قسم کی شکایت موصول نہ ہوئی۔ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل مظفرآباد کو ہدایت کی کہ جیل میں خطرناک اسیران مقید ہوتے ہیں جیل کی سکیورٹی اور تلاشی کو موثراور فعال بنا یا جائے۔ جیل خطرناک اسیران کی آماجگا ہے جن کی ہم کڑی نگرانی اور محفوظ حفاظت ایک مسلسل عمل ہے۔جسے موثر اور مربوط بنانا وورحاضر کا اہم تقاضا ہے اس سے کسی بھی طورپر غفلت اور لاپروائی نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :