طلبا کے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے ترین ایجوکیشن فائونڈیشن مکمل معاونت فراہم کریگی‘ جہانگیر ترین
جمعرات 30 اپریل 2026 22:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حقیقی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب متوسط اور محروم طبقات کے بچوں کو بھی وہی سہولیات فراہم کی جائیں جو باوسائل طبقے کو حاصل ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء اگر بیرونِ ملک جامعات میں داخلہ حاصل کرتے ہیں تو ترین ایجوکیشن فائونڈیشن ان کی معاونت، رہنمائی اور ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی تاکہ باصلاحیت نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔جہانگیر خان ترین نے مزید کہا کہ ہمارا مستقبل ہمارے طالب علم ہیں، انہیں جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی طارق محمود نے طلباء کو معیاری تعلیم کی سہولیات کی فراہمی پر جہانگیر خان ترین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو جدید اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ترین ایجوکیشن فائونڈیشن اکبر خان نے کہا کہ جہانگیر خان ترین کے تعاون سے مختلف اضلاع میں کمپیوٹر لیبز اور لائبریریز کے قیام کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لودھراں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی انسٹی ٹیوٹ ٹائیسر بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترین انسٹیٹیوٹ فار کمپیوٹر ایجوکیشن اینڈ ریسورسز کی تکمیل سے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کی جدید علوم تک رسائی ممکن ہوگی۔تقریب میں مختلف تعلیمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جبکہ ترین ایجوکیشن فائونڈیشن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
میڈیکل میں داخلے کے خواہشمند طلبا کیلئے اہم خبر، ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن کا آغاز
-
ٹیوشن سینٹر حادثہ،زخمی خاتون ٹیچر عنیلہ کو حراست میں لے لیا گیا
-
معاشی ترقی کے لیے جدید اور موثر نظامِ آمدورفت ناگزیر ہے‘ گورنر پنجاب
-
مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف پارکس میں جانوروں کو گرمی سے بچانے کیلئے خصوصی اقدامات
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کاکورکمانڈر12کور کے ہمراہ گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ کا دورہ، 12 ملین روپے گرانٹ کا اعلان
-
لاہور، بغیراجازت گھروں میں قائم ٹیوشن سینٹرز بند اورجرمانوں کا فیصلہ
-
متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی وائس چانسلر اردو یونیورسٹی کو اساتذہ سے مذاکرات کی ہدایت
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس آئی یو ٹی کے قیام کے اعلان پر صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی کا مشکور ہوں، فیصل کریم کنڈی
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر آئرینا گیناڈیوا گانچیوا کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
وفاقی حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ، نوجوانوں کی ترقی، تعلیم، کھیل، جدت اور ہنر مندی کی تربیت کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کیے گئے ہیں، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا پریس کانفرنس ..
-
یہ سب قدرت کی طرف سے ہوا ،اس میں کسی کاکوئی ہاتھ نہیں‘ زخمی خاتون ٹیچر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.