امریکا کا اسکاٹ لینڈ کی وِسکی پر عائد ٹیرف ختم کرنے کا اعلان

جمعہ 1 مئی 2026 08:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ نے سکاٹ لینڈ کی وِسکی پر عائد ٹیرف ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے امریکا اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق ڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ وہ “برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ کے اعزاز میں” اسکاچ وِسکی پر عائد محصولات اور پابندیاں ختم کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے اسکاٹ لینڈ اور امریکی ریاست کینٹکی کے درمیان وِسکی اور بوربن کی صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔رپورٹس کے مطابق اسکاچ وِسکی کی صنعت کافی عرصے سے 10 فیصد ٹیرف کے خاتمے کے لیے امریکی حکومت پر دباؤ ڈال رہی تھی۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ امریکہ اسکاچ وِسکی کا سب سے بڑا صارف ہے، جبکہ اسکاٹ لینڈ ہر سال کینٹکی سے لکڑی کے بیرلز کی درآمد پر کروڑوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔