آسٹریلیا ،قنطاس کا ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پروازوں میں کمی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کا اعلان

جمعہ 1 مئی 2026 09:51

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2026ء) آسٹریلیا کے قنطاس گروپ کی مرکزی ایئر لائن قنطاس اور بجٹ کیریئر جٹ سٹار نے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پروازوں میں کمی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کر دی ۔ شنہوا کے مطابق گروپ نے اینے بیان میں کہا کہ اندرونِ ملک پروازوں کی گنجائش میں پانچ فیصد کمی، جو مئی سے جون تک قنطاس اورجٹ سٹار کی سروسز پر لاگو ہونی تھی، اب مزید تین ماہ بڑھا کر ستمبر کے اختتام تک کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے بھارتی شہربنگلورکے لیےقنطاس کی پروازیں اگست سے اکتوبر کے اختتام تک عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں، جبکہ دونوں ایئرلائنز نےنیوزی لینڈ کے لیے بھی اپنی پروازیں کم کر دی ہیں۔طیاروں کو دوبارہ ترتیب دے کر آسٹریلیا اور یورپ کے درمیان قنطاس کی مزید پروازیں چلائی جائیں گی، کیونکہ اس روٹ پر طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ان تبدیلیوں کے نتیجے میں ستمبر کے اختتام تک تین ماہ کے دوران قنطاس گروپ کی بین الاقوامی پروازوں کی گنجائش میں دو فیصد کمی ہو جائے گی۔ ■