مزدوروں کی محنت، ہمت اور استقامت ملکی ترقی کی بنیاد ہے، رہنماء مسلم کانفرنس

مزدوروں کے حقوق کا احترام اور باعزت زندگی کے مواقع فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے

جمعہ 1 مئی 2026 14:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2026ء) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے رہنماؤں کا یوم مئی کے عالمی دن کے موقع پر محنت کشوں کی محنت اور عزم کو سلام پیش۔ مسلم کانفرنس کے مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ ،،سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین،محترمہ مہر النساء ،سابق وزیرحکومت شمیم علی ملک، چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان،چیئرپرسن خواتین ونگ محترمہ سمعیہ ساجد راجہ،سید نذر عباس شاہ، چوہدری خضر حیات،میجر ریٹائرڈ نصر اللہ خان،، عابد عندلیب افضل بٹ ،عرفان اشرف ، سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ ،بشریٰ راجہ،،نسرین اختر راجہ،سردار عابد رزاق،شیخ مقصو د احمد،سجاد انور عباسی،،سید تصور موصوی،میمونہ کیانی ایڈووکیٹ،سید ثقلین فدا کاظمی،خواجہ عنان ، سکندر حبیب ، راجہ زرین خان،راجہ محمد لطیف حسرت،سید نذر عباس،وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ،سلیم اعوان،ساغر آزاد،آمنہ فرید مغل،آمنہ انور عباسی،سلمیٰ کاظمی،عامرہ خانم، ناہید اختر راجہ،و دیگر نے کہا کہ محنت کشوں کی محنت اور عزم کو سلام بھی پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مزدوروں کی محنت، ہمت اور استقامت ملکی ترقی کی بنیاد ہے، ان کے تحفظ اور فلاح وقت کی اہم ضرورت ہے۔،تمام محنت کش ہمارے ملک کے عظیم اثاثہ ہیں،مزدور کی جدوجہد نے ملک کے معاشی ڈھانچے کو مضبوط کیا ہے۔ہم مزدوروں کے لیے کام کی جگہوں کو محفوظ اور ان کے کام کو آسان بنانے کے لیے سائنسی جدت کو بروئے کار لائیں بالخصوص ان شعبوں پر توجہ دے دیں جہاں مزدور سب سے زیادہ خطرات سے دوچار ہیں جیسے زراعت، تعمیرات اور غیر رسمی شعبہ تاکہ ان کے تحفظ، صحت اور فلاح کے لیے عملی اور قابلِ استطاعت حل فراہم کیے جا سکیں۔

مزدوروں کے حقوق کا احترام اور باعزت زندگی کے مواقع فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،مزدوروں کی محنت اور لگن سے ہی معاشی پہیہ چلتا ہے۔مسلم کانفرنسی رہنماؤں نے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں مزدور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوم مزدور ہمیں مزدوروں کی اہمیت یاد دلاتا ہے،مزدوروں کی محنت اور لگن سے ہی معاشی پہیہ چلتا ہے۔

مزدوروں کے حقوق کا احترام اور باعزت زندگی کے مواقع فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،مہنگائی کے دور میں مزدوروں کی اجرتوں میں اضافہ کیا جائے،مزدوروں کو بہتر کام کے حالات فراہم کیے جائیں،حکومت مزدوروں کے معاشی اور سماجی حالات بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔یکم مئی 1886 کے شہدائے شکاگو کی کوششوں اور جدوجہد کو گلہائے عقیدت کا خراج پیش کرنے اور مزدور کے ہونے والے استحصال کے خلاف اور مزدور کے حقوق کی بالا دستی کے لئے آواز بلند کرنے کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ محنت صرف مشقت نہیں بلکہ قوم کی تعمیر ہے، آئیں ہم سب مل کر ملک کے ہر مزدور کو عزت، تحفظ اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔