بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

میرے گھر برکت آئی ہے اور مداحوں سے دعا کی درخواست کی،منورفاروقی

ہفتہ 2 مئی 2026 10:45

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2026ء) معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی اور ان کی اہلیہ ماہ جبین کوٹوالہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکار و کامیڈین منور فاروقی نے سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کا اعلان کیا اور ہسپتال سے تصاویر بھی شیئر کیں۔

(جاری ہے)

نہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میرے گھر برکت آئی ہے اور مداحوں سے دعا کی درخواست کی۔

تصاویر میں اداکار کی دوسری اہلیہ ماہ جبین کو نومولود بچی کو گود میں لیے دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ منور فاروقی کی یہ دوسری شادی ہے، ان کی پہلی اہلیہ جیسمین سے ایک بیٹا میکائل بھی ہے۔ایک انٹرویو کے دوران منور فاروقی نے بتایا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کی خاطر دوسری شادی کا فیصلہ کیا تاکہ اس کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکوں۔