پٹرولنگ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے ،رپورٹ

اتوار 3 مئی 2026 14:20

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) پٹرولنگ پولیس 728 گ ب روڈ پر ایک خوبصورت مثال قائم کرتے ہوئے انسانی خدمت کے جذبے کو اجاگر کیا۔ شدید گرمی کے موسم میں ایک فیملی کی گاڑی کا ٹائر خراب ہو گیا، جس سے وہ مشکل میں پھنس گئے ۔ ایسے وقت میں پٹرولنگ پولیس کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور نہایت خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ ان کی مدد کی۔

(جاری ہے)

اہلکاروں نے نہ صرف گاڑی کا ٹائر تبدیل کیا بلکہ فیملی کو حوصلہ بھی دیا اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ یہ عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ پٹرولنگ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے اور مشکل کی گھڑی میں شہریوں کا سہارا بنتی ہے ۔ہم پٹرولنگ پولیس کے ان اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ ساتھ انسانیت کا بھی اعلی مظاہرہ کیا۔ ایسے اقدامات معاشرے میں اعتماد اور احساسِ تحفظ کو فروغ دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :