عثمان طارق نے انگلش کاؤنٹی ٹیم واروکشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا

واروکشائر ٹیم وٹالٹی بلاسٹ میں اپنا پہلا میچ 22 مئی کو کھیلے گی، جہاں عثمان طارق ایکشن میں نظر آئیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 6 مئی 2026 10:33

عثمان طارق نے انگلش کاؤنٹی ٹیم واروکشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 مئی 2026ء ) پاکستانی کرکٹر عثمان طارق نے انگلش کاؤنٹی ٹیم واروکشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت وہ 2026ء کے وٹالٹی بلاسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ واروکشائر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عثمان طارق بطور غیر ملکی کھلاڑی ’واروکشائر بیئرز‘ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عثمان طارق نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ واروکشائر کا حصہ بننے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔

واروکشائر ٹیم وٹالٹی بلاسٹ میں اپنا پہلا میچ 22 مئی کو کھیلے گی، جہاں عثمان طارق ایکشن میں نظر آئیں گے۔ مزید برآں وٹالٹی بلاسٹ کے اختتام کے بعد عثمان طارق برمنگھم فینکس کی جانب سے دی ہنڈرڈ میں بھی شرکت کریں گے جس نے مارچ میں پلیئرز ڈرافٹ میں اسے £140,000 میں سائن کیا تھا، جو ان کے کیریئر کے لیے ایک اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :