لاہور، کھیلوں کی سہولیات مقررہ اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ قرار

اس فیصلے کا اطلاق نہ صرف تمام اسپورٹس سہولیات پر ہوگا بلکہ آئی ٹی کمپنیز اور کال سینٹرز کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 6 مئی 2026 10:35

لاہور، کھیلوں کی سہولیات مقررہ اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ قرار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 مئی 2026ء ) لاہور میں حکومتِ پنجاب نے کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر میں اسپورٹس سہولیات کو مقررہ اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 
حکام کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق نہ صرف تمام اسپورٹس سہولیات پر ہوگا بلکہ آئی ٹی کمپنیز اور کال سینٹرز کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

 
صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اس اقدام پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی تنظیموں کی جانب سے رات 8 بجے کے وقت کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، جسے اب تسلیم کر لیا گیا ہے۔ 
ان کے مطابق اس فیصلے سے کھلاڑیوں کو درپیش ذہنی دباؤ میں کمی آئے گی اور وہ زیادہ آزادی کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔ 
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مزید مواقع میسر آئیں گے اور صوبے میں کھیلوں کا کلچر مزید فروغ پائے گا۔