پاکستان اور بنگلادیش ٹیسٹ سیریز، بنگلادیشی بورڈ کا مفت داخلے کا اعلان

بنگلادیشی بورڈ کی جانب سے یہ اعلان ایکس کی پوسٹ میں کیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 6 مئی 2026 10:20

پاکستان اور بنگلادیش ٹیسٹ سیریز، بنگلادیشی بورڈ کا مفت داخلے کا اعلان
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں طلبا اور کرکٹ اکیڈمی میں کرنے والوں کے لیے مفت داخلے کا اعلان کر دیا۔ 
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ بنگلادیش بمقابلہ پاکستان ٹیسٹ سیریز میں کرکٹ کے شوقین جونیئرز کو کھیل کا بہترین فارمیٹ اسٹینڈز اور گیلریز سے دیکھنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

 
بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ وہ طلبا جو اپنے اسکول یا تعلیمی ادارے کا یونیفارم پہنے ہوں گے اور اسکول یا ادارے کی درست شناختی دستاویز رکھتے ہوں گے وہ متعین کردہ گیلریز میں مفت میچ دیکھ سکیں گے۔ 
بورڈ نے مزید کہا کہ پرائیوٹ اکیڈمیوں میں ٹریننگ کرنے والے انڈر 15 نوجوان بھی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ 
 
واضح رہے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا میچ 8-12 مئی تک میر پور کے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ 16-20 مئی تک سلہٹ کے سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔