مظفرآباد ،کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ)نے آزاد کشمیر کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

بدھ 6 مئی 2026 14:17

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) مظفرآباد نے آزاد کشمیر کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اپنی یومیہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ہسپتال میں مختلف شعبہ جات میں 750 سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق شعبہ اطفال میں 195، گائنی میں 68، ایمرجنسی میں 350 جبکہ اسکریننگ او پی ڈی میں 148 مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ ایمرجنسی میں 12 کامیاب سرجریاں بھی انجام دی گئیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک 85 سالہ مریضہ، جو زیرِ علاج تھیں، ایسپیریشن نمونیا کے باعث انتقال کر گئیں۔سی ایم ایچ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے، جبکہ عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔\378