مریم نواز کی قیادت میں پنجاب جنرل انشورنس کمپنی متعارف کروانے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا
بدھ 6 مئی 2026 21:13
(جاری ہے)
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے لیے 17 پیشہ ور ماہرین کی بھرتی مکمل کر لیا گیا ہے۔
پنجاب لائف انشورنس کمپنی نے مالی معاونت مکمل کرکے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے سی ای او (CEO) ہی پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے سی ای او کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے قیام کے حوالے سے اجلاس میں پنجاب لائف انشورنس کمپنی اور پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ پنجاب جنرل انشورنس کمپنی محکمہ خزانہ کے زیرِ نگرانی تمام سرکاری اداروں کی’’نان لائف‘‘ انشورنس کی ذمہ دار ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کوجامع ہیلتھ انشورنس پالیسی کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے لئے چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس اور صدر پنجاب بنک پر مشتمل بورڈ قائم ہوگا ۔ اجلاس میں پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے قیام کے لئے سمری صوبائی کابینہ کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انشورنس پلان میں نجی سیکٹر کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب لائف اور جنرل انشورنس کمپنی کے بزنس پلان اور تیز ترین منظوری کے عمل کو سراہا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب لائف انشورنس کمپنی وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ہیلتھ اینیشیٹیوز اور صحت سہولت پروگرام کو سنبھالنے کی طرف گامزن ہے۔ پنجاب لائف انشورنس کمپنی کا سرکاری ملازمین کے ورکر ویلفیئر فنڈ،پنشن فنڈ فار پنشنرز انشورنس کوریج اور شہریوں کے لئے سکیمز بنانے کے لئے اداروں سے اشتراک جاری ہیں۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی انفراسٹرکچر اور وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت اور کہا کہ پنجاب اصلاحات پہلے بھی آگے تھا،آج بھی آگے ہے اور ان شا اللہ ہمیشہ آگے رہے گا۔ ایسی ہیلتھ انشورنس پالیسی لائیں گے کہ جس کا جہاں سے دل کرے، اپنا علاج کروا سکے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دنیا بھر میں انشورنس سیکٹر ترقی کر رہا ہے، ہمیں دنیا کے قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب ہوں، ممکن ہے کہ اگلے ہفتے میرے دورہ چین سے پہلے معاہدہ ہوجائے
-
ایران کی انگلی ٹریگر پر ہے اوروہ تیار ہے
-
بانی حکم کریں تو پورا پاکستان بند کر دیں
-
کیا ہم امریکا ایران مذاکرات کیلئے دوبارہ پاکستان جائیں گے؟ نیویارک پوسٹ کا سوال
-
پنجاب اصلاحات میں ہمیشہ آگے ہے، ایسی ہیلتھ انشورنس پالیسی لائیں گے کہ جس کا جہاں سے دل کرےعلاج کروا سکے
-
چانسلر میرس ٹرمپ سے اختلاف کے باوجود اچھے ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کے خواہاں
-
دنیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست اور سفارتکاری کو فروغ دیا ہے
-
پاکستان کی کمزور معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے پروازوں پر زبردست رعایت دے دی
-
بلاول بھٹو زرداری کادہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی شہادت پر افسوس کا اظہار
-
حکومت ماحول دوست مالیات کے حصول کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا بریتھ پاکستان انٹرنیشنل کلائمیٹ چینج کانفرنس سے خطاب
-
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوچکا ہے‘وزیراعلیٰ مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.