ڈپٹی کمشنر کچھی کا قبائلی شخصیات کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ

بدھ 6 مئی 2026 19:40

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) ضلع کچھی کی تاریخ میں پہلی بار ڈپٹی کمشنر کچھی ممتاز علی کھیتران کی جانب سے ضلع کچھی کے قبائلی شخصیات کے اعزاز میں ڈی سی ہاؤس ڈھاڈر میں ایک شاندار اور پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے قبائلی شخصیات و عمائدین جن میں سیدنصیر شاہ دوپاسی،آغا محمد رحیم احمد زئی، نوابزادہ میر شاہنواز شاہوانی،سردارزادہ میر پرویز لہڑی، سردار نورجان جتوئی،سردار اعظم جان جتوئی،چئیرمین میونسپل کمیٹی بھاگ ارباب قادر بخش ایری، ملک نصراللہ بنگلزئی،میر اسماعیل چھلگری، وڈیرہ بشیر خان چھلگری،وڈیرہ غلام سرور گولہ،حاجی سومر خان جتوئی اور دیگر نے شرکت کی اس سے قبل ڈپٹی کمشنر کچھی ممتاز علی کھیتران نے ڈی سی ہاؤس کے سبزہ زار میں علاقائی معتبرین کیلئے پنڈال لگائی جہاں انہوں نے فرداً فرداً ہر ایک سے ملاقات کی اور ان کے مسائل انفرادی طور پر سنے اس دوران عمائدین نے ضلع میں صاف پانی، بجلی، امن و امان، صحت، تعلیم، لینڈ مسائل اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق درپیش مسائل سے ڈپٹی کمشنر کچھی کو آگاہ کیاڈپٹی کمشنر کچھی ممتاز علی کھیتران نے موقع متعدد ایشوز کو حل کرنے کے احکامات جاری کیئے انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انکا کہنا تھا کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر عوام کو فوری اور زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہیںانہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ضلع کچھی کی قبائلی شخصیات کے درمیان باہمی روابط کے فروغ سے ہی علاقائی مسائل کا موثر حل ممکن ہو سکے گا قبائلی عمائدین کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز کو سنجیدگی سے زیر غور میں لایا جائے گا جبکہ مشترکہ تعاون اور باہمی ہم آہنگی کے ذریعے ضلع کچھی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے اس موقع پر ضلع کچھی کے قبائلی شخصیات اور معتبرین نے اس منفرد اور عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل کسی ڈی سی نے ضلع کچھی کے علاقائی متعبرین کے ساتھ کوئی نشست نہیں رکھی مگر موجودہ ڈپٹی کمشنر کچھی حقیقتاً عوام کے مسائل کے حل میں دلچسپی رکھتے ہیں اس طرح کی سرگرمیوں سے عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان فاصلے کم ہوں گے اور باہمی رابطوں میں بہتری آئے گی انہوں نے ڈپٹی کمشنر کچھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی طرح عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔