سی پی او راولپنڈی کی تاجر برادری سے اہم ملاقات، جرائم میں کمی پر پولیس کارکردگی کو سراہا

بدھ 6 مئی 2026 19:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے پولیس ہیڈکوارٹرز میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور انجمن تاجران کے عہدیداران سے ملاقات کی جس میں شہر کی امن و امان کی صورتحال اور کاروباری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں صدر چیمبر آف کامرس عثمان شوکت اور انجمن تاجران کے رہنما ملک شاہد غفور پراچہ سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

تاجروں نے جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات پر راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم میں کمی سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔دریں اثناء سی پی او نے کہا کہ راولپنڈی پولیس نے منشیات اور سنگین جرائم پر مؤثر کنٹرول حاصل کیا ہے اور شہریوں خصوصاً تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تاجروں سے رابطہ مضبوط بنایا جائے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :