راولپنڈی پولیس کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار، 69 لیٹر شراب برآمد

بدھ 6 مئی 2026 19:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) راولپنڈی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گنجمنڈی، پیرودھائی، ریس کورس، رتہ امرال، سٹی اور مورگاہ کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 69 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ حکام کے مطابق منشیات اور شراب کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :