ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کی زیر صدارت ننکانہ سٹی کی ڈویلپمنٹ سکیموں بارے اہم اجلاس

بدھ 6 مئی 2026 19:38

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ کی زیر صدارت ننکانہ سٹی کی ڈویلپمنٹ سکیموں بارے اہم اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔متعلقہ اداروں کے افسران نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ننکانہ سٹی میں جاری بیوٹیفکیشن و ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، ایم ڈی واسا، نیسپاک،سوئی گیس، پی ٹی سی ایل اور میونسپل کمیٹی کے افسران میڈیا نمائندگان، تاجر برادری، سکھ برادری اور امن کمیٹی ممبران موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے کہا کہ ننکانہ کے سیوریج سسٹم کی از سر نو بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے، میگا سیوریج منصوبے پر 06 ارب روپے لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ننکانہ شہر میں 89کلومیٹر سیوریج لائنز بچھائی جا رہی ہیں نئے و پرانے سسٹم کی اپ گریڈیشن جاری،مین ہول کورز، ڈرینز کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔نئے ڈسپوزل اسٹیشنز کا قیام اور پرانے اسٹیشنز کی استعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ شہر کی گلیوں، بازاروں اور سڑکوں کی مکمل بحالی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری سیوریج لائنوں میں گندگی، گوبر اور فضلہ ڈالنے سے گریز کریں۔\378

متعلقہ عنوان :