اسپورٹس بورڈ پنجاب کا کھیلوں کی 16 فری اکیڈمیز قائم کرنے کا اعلان

بدھ 6 مئی 2026 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) اسپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کی 16 اکیڈمیز کھولنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان اسپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق تمام اکیڈمیز لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے ہوں گی، جن میں کوئی فیس نہیں ہو گی یعنی بالکل فری ہوں گی۔

(جاری ہے)

ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کوچز کو ٹاسک دے دیے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 16 اسپورٹس اکیڈمیز کو فری اوپن کیا جا رہا ہے، پنجاب کے تمام ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں اکیڈمیز قائم ہوں گی۔ان اکیڈمیز میں باکسنگ، اتھلیٹکس، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، فٹ بال، ہاکی، آرچری، ووشو، کراٹے، تائیکوانڈو، اسکواش اور کرکٹ کی اکیڈ میز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :