Live Updates

دشمن ایران کا اتحاد توڑ کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے، محمد باقر قالیباف

بدھ 6 مئی 2026 22:15

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن کا مقصد ایران کے اتحاد کو توڑنا ہے تاکہ ہمیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے۔ایرانی قوم کے نام پیغام میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ دشمن اپنے نئے منصوبے میں بحری ناکہ بندی کے ذریعے اقتصادی دباو اور میڈیا پروپیگنڈے کی کوشش کر رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد ایران میں اتحاد کو توڑنا ہے تاکہ ہمیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جا سکے، فوجی حملے کے امکان کو خصوصا دہشت گرد حملوں کے امکان کو کم نہیں سمجھتے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ یہ دشمن کی اس حکمت عملی کا وہ حصہ ہے، جو معاشرے سے متعلق ہے، اس کا مقصد ایران کو اندر سے کمزور کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ ماہرین تسلیم کرتے ہیں کہ کتنے ہی معاشی دباو کا سامنا ہو، ایرانی اپنی آزادی، وقار، ایمان اور عقائد کی خاطرمشکلات برداشت کرتے ہیں۔محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانیوں نے ادراک کر لیا ہے کہ انہیں تاریخ کے اس حساس دور میں اس دشمن کے خلاف ڈٹ جانا ہوگا، ایک ایسا دشمن جو اپنی خام خیالی میں یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ وہ ایرانی تہذیب کو تباہ کر سکتا ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات