لوئردیر ، معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص کے حوالے سے تقریب

جمعرات 7 مئی 2026 15:38

لوئردیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) دیر پائین میں ضلعی انتظامیہ کے زیرنگرانی ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال بلامبٹ میں معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واجد علی خان مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز بمعہ تصاویر کے مطابق تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد اکرم شاہ، اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ زرک یار خان طورو، محکموں کے نمائندوں، سول ڈیفنس، صحافیوں اور طلبہ نے شرکت کی۔

واجد علی خان نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو معرکہ حق میں تاریخی شکست دی۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔ قومی یکجہتی اور بہترین حکمت عملی سے کامیابی ملی۔ مقررین نے افواج کی جرأت، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی اور نوجوانوں کے سائبر وارفیئر میں کردار کو سراہا۔ آخر میں بہترین کارکردگی پر شرکاء کو سرٹیفیکٹس اور شیلڈز دی گئیں۔\378