جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی نئی قیادت کا انتخاب‘ واجد علی واجد ایڈووکیٹ چئیر مین اور الیاس کشمیری سیکرٹری جنرل مقرر

جمعرات 7 مئی 2026 22:54

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2026ء) جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی نئی قیادت کا انتخاب واجد علی واجد ایڈووکیٹ چئیر مین اور الیاس کشمیری سیکرٹری جنرل مقرر قومی کانگریس میں گلگت بلتستان کے گرفتار رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی 6ویں قومی کانگرس منعقد ہوئی جس میں سیاسی، سماجی اور تنظیمی موضوعات پر تفصیلی بحث کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دو سال کے لیے نئی مرکزی کابینہ کا انتخاب عمل میں آیا، جس میں واجد علی واجد ایڈووکیٹ چیئرمین اور الیاس کشمیری سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔دیگر عہدیداران میں آصف کشمیری (وائس چیئرمین)، ماجد خان (چیف آرگنائزر)، جبار ایڈووکیٹ (سیکرٹری فنانس)، کرن کنول (سیکرٹری نشرواشاعت)، رضوان رشید (سیکرٹری اسٹڈی سرکل)، شان جاوید (ڈپٹی آرگنائزر) اور شاویز اقبال (ڈپٹی جنرل سیکرٹری) شامل ہیں۔نو منتخب کابینہ سے سنئیر اور بانی اسلم وطنوف نے حلف لیا۔واجد علی ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا کہ ''عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے رہنماؤں کو رہا کیا جائے اور بے بنیاد مقدمات ختم کیے جائیں’’۔اجلاس کے اختتام پر نوجوان انقلابیوں نے پرجوش نعرے بازی کی۔