گلوکار ممتازعلی کا معرکہ حق’’بنیان المرصوص‘‘ کا خصوصی ترانہ’’آئواپنی فوج کو سلام کریں‘‘ریلیز

ہفتہ 9 مئی 2026 11:30

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) گلوکار ممتاز علی کا معرکہ حق ’’بنیان المرصوص ‘‘ کے لیئے گایا گیا خصوصی ترانہ‘‘ آئو اپنی فوج کو سلام کریں‘‘ ریلیز کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اس خصوصی ترانے کو گذشتہ روز اس ترانے کے شاعر وقار علی خان نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیاہے۔اس ترانے کی شاعری امریکہ میں مقیم معروف شاعر وقارعلی خان نے کاپاک فوج کیلئے خصوصی طور پر لکھی ہے،جس کا میوزک شیزی علی نے تیارکیاتھا۔

(جاری ہے)

اس خصوصی ترانہ کی ڈائریکٹر وپروڈیوسر فاطمہ وقار علی خان ہیںجبکہ اس کے آرٹ ڈائریکٹر آزر خان ہیں۔اس ویڈیو کومختلف لوکیشنز پر مکمل کیا گیاتھاجس کے ڈی اوپی فخرنواز تھے اور ایڈیٹنگ ایم عمران(UAE) نے کی۔ایک ملاقات کے دوران ممتاز علی نے بتایاکہ شاعر وقارعلی خان نے یہ ترانہ پاک فوج کی محبت میں لکھاہے جسے انہوں نے پاک فوج سے عقیدت کے ساتھ گایاہے ۔انہوںنے کہاکہ اس کی ویڈیو کوسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بئحد سراہاجارہاہے۔اس خصوصی ترانے کے شاعر وقارعلی خان نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ یہ پہلا ترانہ ہے جو پاک فوج کے آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ پر خصوصی طورپر لکھاگیاہے جسے گلوکار ممتاز علی نے بہت خوبصورتی کے ساتھ گایاہے۔

متعلقہ عنوان :