زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے15 رکنی قومی ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

ہفتہ 9 مئی 2026 17:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2026ء) زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے15 رکنی قومی ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سیریز12 سے 15 مئی تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی۔پاکستانی قومی خواتین ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی جبکہ تینوں میچز رات ساڑھے سات بجے شروع ہوں گے۔قومی خواتین سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں عنبر کنیت واحد نئی کھلاڑی ہیں جنہیں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دائیں ہاتھ کی تیز گیند باز نے حالیہ قومی خواتین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں انونسبلز کی نمائندگی کرتے ہوئے آٹھ میچز میں گیارہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔پاکستانی قومی خواتین ٹیم میں فاطمہ ثنا (کپتان)، عنبر کنیت، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ایمن فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رمین شمع، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، تسمیہ رباب اور طوبی حسن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اضافی کھلاڑیوں میں ڈیانا بیگ، مومنہ ریاست، صدف شمس، سدرہ امین اور سیدہ آروب شاہ شامل ہیں۔ٹیم انتظامیہ میں عائشہ اشعر بطور ٹیم منیجر جبکہ وہاب ریاض رہنما اور ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔دیگر معاون عملے میں عبد الرحمن، امید آصف، عبدالمجید، عمران فرحت، محمد ارسلان، ولید احمد، معین، تحریم سنبل اور کرن شہزادی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :