تحصیل پٹہکہ کی یونین کونسل سرلی سچا میں شدید بارش کے بعد سیلابی پانی رہائشی آباد میں داخل

پیر 11 مئی 2026 14:55

پٹہکہ/مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی مظفرآباد نے گزشتہ رات ہونے والی بارش، آندھی اور نالوںمیں طغیانی کے باعث ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی۔ تحصیل پٹیکہ کی یونین کونسل سرلی سچا کے موضع محلہ سموٹھ پلہ میں گزشتہ رات ہونے والی شدید بارش کے باعث مقامی نالے میں طغیانی آ گئی جس سے فلیش فلڈ کی صورتحال پیدا ہو گئی اور سیلابی پانی رہائشی آبادی میں داخل ہو گیا۔

(جاری ہے)

فلیش فلڈ کے نتیجے میں 12 مکانات کو جزوی نقصان،2 دکانیں، ایک مسجد اور پرائمری سکول کی عمارت بھی متاثر ہوئی ہے۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور چوکی آفیسر پٹہکہ فوری طور پر موقع پر روانہ ہوئے اور ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ پانی کا بھاؤ کم ہونے کے بعد معمولات زندگی کی بحالی کا عمل بھی جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :