حلقہ بھمبر سے چوہدری طارق فاروق کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے،چوہدری نعیم اختر

منگل 12 مئی 2026 16:10

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن وسابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزادکشمیر برائے یورپ چوہدری نعیم اختر نے چوہدری لیاقت علی،چوہدری انعام الحق،چوہدری محمد اشرف،پروفیسر ریٹائرڈ چوہدری شبیر احمد اور چوہدری نعمان اشفاق احمد ایڈووکیٹ کو سیاسی جماعتوں سے مستعفیٰ ہو کر چوہدری طارق فاروق کے قافلے اور مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارکباد دی ہے اپنے خصوصی بیان میں چوہدری نعیم اختر نے کہا کہ سابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی ناقص پالیسیوں کی بدولت عوام جوق در جوق چوہدری طارق فاروق کے ہاتھ پر سیاسی بیعت کر رہے ہیں انشاء اللہ حلقہ بھمبر سے چوہدری طارق فاروق کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے۔

انھوں نے مزید کہا چوہدری طارق فاروق نے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں بھمبر کے اندر تعمیر وترقی کا جال بچھایا نوجوان کو میرٹ پر روزگار فراہم کیا جبکہ سابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق اپنے دورِ حکومت میں ضلع بھمبر کو ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھا جس کے باعث علاقہ پسماندگی کا شکار رہا بھمبر کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات،بہتر سڑکوں،صحت اور تعلیم کے شعبوں کے علاوہ پڑھے لکھے نوجوان بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں اس سب مسائل کا سہرا چوہدری انوارالحق کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اہلیان بھمبر سے بھرپور مطالبہ کیا کہ بھمبر کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کے لئے شیر کے نشان پر مہر لگائیں ان شاء اللہ چوہدری طارق فاروق بھمبر کی تعمیر وترقی کے رکے ہوئے سفر کو دوبارہ شروع کریں گے اور بھمبر کو تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے علاوہ عوام الناس کی جملہ محرومیوں کا ازالہ بھی کریں گے۔