مسجد قبا کے اندرخود کار یکسی ’روبوبس‘ متعارف کرادی گئی

منگل 12 مئی 2026 21:21

مسجد قبا کے اندرخود کار یکسی ’روبوبس‘ متعارف کرادی گئی
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2026ء) مسجد قبا کے اندرونی صحن میں خودکار ٹیکسی روبوبس متعارف کرادی گئی۔خودکار ٹیکسی مصنوعی ذہانت کے نظام پر مبنی ہے جسے سینسرز اور ہائی ریزولوشن کیمروں کی مدد حاصل ہے۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ جدید اور محفوظ سفری حل تیار کرنے کے اسٹریٹجک پروگرام کا حصہ ہے جو زائرین اور نمازیوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ پائیدار نقل و حمل اور ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے مملکت کے ویژن 2030ء کی حمایت کرتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی مسجد کے گردونواح میں بس کے آپریشن کے دوران پیدل چلنے والوں اور مسافروں کی سلامتی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بناتی ہے۔مسجد قبا کے اندرونی صحن میں 700 میٹر تک زائرین اور نمازی سفر کر سکیں گے۔خودکار ٹیکسی روبوبس کا تجرباتی مرحلہ 60 دن تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :