24 فیصد امریکی سمجھتے ہیں ٹرمپ پر مبینہ قاتلانہ حملہ جعلی تھا، سروے

منگل 12 مئی 2026 11:46

24 فیصد امریکی سمجھتے ہیں ٹرمپ پر مبینہ قاتلانہ حملہ جعلی تھا، سروے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) ہر چار میں سے ایک امریکی سمجھتا ہے کہ وائٹ ہاوس نامہ نگاروں کے عشائیہ میں ٹرمپ پر مبینہ قاتلانہ حملہ جعلی تھا۔

(جاری ہے)

امریکا میں خبروں اور معلوماتی ویب سائٹس کی ریٹنگ جاری کرنے والے ادارے نیوز گارڈ نے 28 اپریل سے 4 مئی تک سروے کیا، جائزے میں ایک تہائی ڈیموکریٹس نے حصہ لیا۔سروے میں 18 سے 29 سال کی عمر کے امریکیوں نے قاتلانہ حملہ جعلی قرار دیا، جبکہ عمر رسیدہ امریکی سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ پر حملہ اصلی تھا۔32 فیصد امریکی اس بارے میں فیصلہ نہیں کرپائے کہ حملہ جعلی تھا یا اصلی۔وائٹ ہاوس نے سازشی نظریات مسترد کردیے اور کہا کہ ٹرمپ پر حملہ جعلی سمجھنے والے بیوقوف ہیں۔