مسجد قبا کے اندر خودکار ٹیکسی روبوبس متعارف

مسجد قبا کے اندرونی صحن میں 700 میٹر تک زائرین اور نمازی سفر کر سکیں گے

منگل 12 مئی 2026 11:46

مسجد قبا کے اندر خودکار ٹیکسی روبوبس متعارف
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) مسجد قبا کے اندرونی صحن میں خودکار ٹیکسی روبوبس متعارف کرادی گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق خودکار ٹیکسی مصنوعی ذہانت کے نظام پر مبنی ہے جسے سینسرز اور ہائی ریزولوشن کیمروں کی مدد حاصل ہے۔

(جاری ہے)

مسجد قبا کے اندرونی صحن میں 700 میٹر تک زائرین اور نمازی سفر کر سکیں گے۔خودکار ٹیکسی روبوبس کا تجرباتی مرحلہ 60 دن تک جاری رہے گا۔