میر احمد نوید کی کلیات کی تقریب اجراجمعرات کو ہو گی

بدھ 13 مئی 2026 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2026ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام میر احمد نوید کی کلیات اول ’’وجود ‘‘اور کلیات دوئم ’’موجود ‘‘ کی تقریب اجراکل جمعرات کوشام چھ بجے حسینہ معین ہال میں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت کے فرائض پروفیسر سحر انصاری انجام دیں گے جبکہ اظہار خیال کرنے والوں میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ، عنبرین حسیب عنبر ، حیدر عباس رضوی اور ناصرہ زبیری شامل ہوں گی۔