جیکب آباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 2 روپوش ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد
جمعرات 14 مئی 2026 22:26
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران2 روپوش ملزمان کو گرفتار اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ باہو کھوسو کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرفراز موڑ کے قریب سے روپوش و اشتہاری ملزم غلام یاسین کھوسو کو گرفتار کرلیا، اسی طرح تھانہ گڑھی خیرو کی پولیس نے بائی پاس کے قریب سے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم عبدالحمید پنہور کو گرفتار کرلیا، دوسری جانب تھانہ بی سیکشن ٹھل پولیس نے اسکول سے واپسی پر طالبعلموں سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی جسے تصدیق کے بعد اصل مالک کے حوالے کردیا گیا، اسی طرح تھانہ محمد پور پولیس نے شہری شاہنواز جعفری سے ڈکیتی کے دوران چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی ، علاوہ ازیں عمرانی لاڑو پولیس چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ایک کار سے بھاری مقدار میں غیر ملکی ادویات برآمد کی گئی۔
مزید قومی خبریں
-
ٹھٹھہ میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کان کن جاں بحق جبکہ پانچ زخمی
-
پاکستان کے پانڈا بانڈ نے نئی تاریخ رقم کردی
-
حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی
-
آئی 12 سیکٹر کی ڈویلپمنٹ کا 97 فیصد کام مکمل ہے،الاٹیز کو قبضہ آئندہ 8 سے 10 ہفتوں میں دے دیا جائے گا، طلال چوہدری
-
فیصل آباد،2 ڈاکو ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک
-
بورے والا، قتل میں ملوث جعلی پیر اوراس کا بیٹا گرفتار
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مارخور کا عالمی دن 24مئی کو منایا جائے گا
-
نوابشاہ، مویشی منڈی میں بیل کی ٹکر سے 10سالہ بچہ جاں بحق
-
پیٹرول پمپس انویسٹمنٹ کی آڑ میں اربوں روپے کا فراڈ
-
فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 1 ارب کی کرپشن کا انکشاف، مقدمہ درج، 10 افسران گرفتار
-
پاکستان نے چین کی مارکیٹ میں پہلا پانڈا بانڈ جاری کر دیا
-
اس ماہ شاہراہِ بھٹو کو مکمل طور پر عوام کے لیے کھول دیا جائے گا،یہ شاہراہ ایم نائن سے منسلک ہوگی،شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.