ْراولپنڈی،معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے شہری کو زخمی کرنیوالا شخص گرفتار

جمعرات 14 مئی 2026 21:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2026ء) صادق آباد پولیس نے ایک ہفتہ قبل معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے شہری کو زخمی کرنے والا شخص گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے شہری کو زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملوث شخص کو گرفتار کر لیا۔ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست شخص کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :