راولپنڈی،3 منشیات سپلائر گرفتار، ساڑھے 5 کلو سے زائد چرس برآمد

جمعرات 14 مئی 2026 21:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2026ء) راولپنڈی پولیس نی3 منشیات سپلائر گرفتارکرکے ساڑھے 5 کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکرکے 2 کلو 500 گرام چرس برآمد کی،ریس کورس پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکرکی1 کلو 700 گرام چرس برآمد کی،نیوٹاؤن پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکرکی1 کلو 540گرام چرس برآمد کی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :