راولپنڈی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی گرفتار

جمعرات 14 مئی 2026 21:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2026ء) وارث خان پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی کوگرفتار کرلیا، زیرحراست اشتہار ی سال 2025 سے وارث خان پولیس کو مطلوب تھا،پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :