دادو،بھائی کی بہن پر مبینہ فائرنگ، زخمی لڑکی تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی

جمعرات 14 مئی 2026 19:58

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2026ء) دادو کے گائوں کنڈیور میں مبینہ طور پر بھائی کی بہن پر فائرنگ کے بعد زخمی لڑکی تحفظ حاصل کرنے تھرڑی محبت تھانے پہنچ گئی اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ گولی بازو پر لگنے سے لڑکی معمولی زخمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ لڑکی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جھوٹا الزام لگا کر بھائی جان کا دشمن بن چکا ہے، میری جان کو خطرہ ہے، تحفظ دیا جائے۔پولیس کے مطابق زخمی لڑکی کو میڈیکل لیٹر جاری کر کے تعلقہ اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی کا بھائی فرار ہو گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :