تمام افسران اور اہلکار اپنی ڈیوٹی دیانتداری،خوش اخلاقی اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں ، ایس ایس پی ٹریفک

جمعرات 14 مئی 2026 19:58

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد اشتیاق خان نے تمام ٹریفک افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی دیانتداری،خوش اخلاقی اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں اور شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کا مقصد صرف چالان کرنا نہیں بلکہ عوام کو سہولت فراہم کرنا اور ان کی رہنمائی کرنا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’پہلے سلام پھر کلام‘‘ ٹریفک پولیس کی پالیسی ہے تاکہ ہر شہری خود کو محفوظ اور قابل احترام محسوس کرے۔ایس ایس پی ٹریفک نے اہلکاروں پر زور دیا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور عوام کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کرتے ہوئے ایک مہذب،محفوظ اور منظم ٹریفک نظام کے قیام میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :