تمام سروس ڈلیوری سینٹرز میں دورہ کی کارروائی روزانہ کی بنیاد پر منعقد کی جائے گی، ترجمان بورڈ آف ریونیو خیبرپختونخوا

جمعرات 14 مئی 2026 19:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) عوام الناس کی سہولت اور انتقالات (میوٹیشن) کے مقدمات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے بورڈ آف ریونیو نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام سروس ڈلیوری سینٹرز (SDCs) میں دورہ کی کارروائی روزانہ کی بنیاد پر منعقد کی جائے گی۔اس اقدام کا مقصد انتقالات کی تصدیق میں تاخیر کا خاتمہ، سروس ڈلیوری میں بہتری، اور زمین کے ریکارڈ سے متعلق خدمات کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کو بروقت سہولت فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ آف ریونیو خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق تمام متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے شیڈول پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور مقررہ اوقات میں موجود رہ کر مقدمات کی فوری کارروائی کریں۔انتظامیہ شفافیت، مؤثر نظام، اور عوامی سہولت کے فروغ کے لیے مسلسل نگرانی، باقاعدہ معائنوں، اور بہتر انتظامی اقدامات کے ذریعے تمام سروس ڈلیوری سینٹرز میں خدمات کی بہتری کے لیے پُرعزم ہے۔شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انتقالات سے متعلق اپنے معاملات کے بروقت حل کے لیے متعلقہ سروس ڈلیوری سینٹر سے رجوع کریں۔شکایات، تجاویز یا رائے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ریکارڈز کے نمبر 0919210051 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :