ایران، امریکا کی اندرونی سیاست کااستعمال کرکے بڑی ڈیل پر مجبور نہیں کرسکتا
امریکا ایران معاملے پر چین سے مدد نہیں مانگ رہا، چین آبنائے ہرمز کو عسکریت کا مرکز بنانے اور ٹیکس لگانے کے خلاف ہے امریکا کا بھی یہی مئوقف ہے۔ امریکی وزیرخارجہ کی امریکی چینل سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 14 مئی 2026
21:35
(جاری ہے)
چینی فریق نے کہا کہ چین بھی آبنائے ہرمز کو عسکریت کا مرکز بنانے کے حق میں نہیں ، چین آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس لگانے کے خلاف ہے یہ امریکا کا مئوقف ہے۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران، امریکا کی اندرونی سیاست کا استعمال کرکے بڑی ڈیل پر مجبور نہیں کرسکتا۔ صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ یہ واضح ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے میں چین کی بڑی دلچسپی ہے، چینی صدر آبنائے ہرمز کو کھلا دیکھنا چاہتے ہیں ،چینی صدر نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے مدد کی پیشکش کی ہے۔ مزید برآں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں امریکی اور چینی صدور کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی جس میں صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کو ایک دوسرے کا حریف بننے کی بجائے شراکت دار بننا چاہیے، دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی کامیابی اور خوشحالی میں مدد کرنی چاہیے اور نئے دور میں ایک دوسرے کے ساتھ اچھے طریقے سے چلنے کا صحیح راستہ تلاش کرنا چاہیے ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور چین کے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہوں گے اور وہ اپنے ساتھ دنیا کے بہترین کاروباری رہنماؤں کو لے کر آئے ہیں۔ شنہوا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات جمعرات کی صبح بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ہوئی۔ نیوزایجنسی کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دنیا میں رونما ہونے تبدیلیوں کی رفتار اس قدر تیز ہو چکی ہے جو گزشتہ ایک صدی کے دوران نہیں دیکھی گئی، بین الاقوامی صورتحال تیزی سے بدلتی ہوئی اور ہنگامہ خیز ہے، دنیا ایک دوراہے پر آچکی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
دنیا میں امن، استحکام اور “جیو اور جینے دو” کا پیغام دے رہے ہیں، رانا مبشر اقبال
-
پیرس میں پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے “معرکہ حق” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد
-
پیرس میں معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد
-
چینی صدر نے ایران کو فوجی سازوسامان نہ بھیجنے کا عہد کیا ہے، ٹرمپ
-
اپنے پڑوسیوں کے لیے ایران کا خطرہ بہت حد تک کم ہو گیا، سربراہ سینٹ کام
-
افغانستان میں 18 ہزار سے 23 ہزار کے درمیان دہشتگرد موجود ہیں، روس
-
سعودیہ کی مشرق وسطی ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت معاہدے کی تجویز پر بات چیت
-
ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر 8 ہزار 800 پوسٹیں کرچکے، امریکی اخبار
-
ایران، امریکا کی اندرونی سیاست کااستعمال کرکے بڑی ڈیل پر مجبور نہیں کرسکتا
-
ٹرمپ حمایتی فورس کیخلاف شہریوں کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج
-
مملکت 100ممالک کے 2500عازمین حج کی میزبانی کرے گی،سعودی وزیراطلاعات
-
انمول پنکی نے اپنے ہاتھ تیزاب سے کیوں جلائی تہلکہ خیز انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.