ای کامرس کی تربیت کیلئے پاکستانی طلبہ کا گروپ چین پہنچ گیا

بدھ 20 مئی 2026 12:28

ای کامرس کی تربیت کیلئے پاکستانی طلبہ کا گروپ چین پہنچ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2026ء) پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کے نتیجے میں پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور ای کامرس کے شعبے میں تیزی سے ترقی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں 25 پاکستانی طلبہ کا ایک گروپ چین کے شہر ووہان میں واقع ووہان ووکیشنل ٹیکنیکل کالج پہنچ گیا جہاں وہ ایک سالہ تربیتی پروگرام کے تحت کراس بارڈر ای کامرس، مصنوعی ذہانت اور چینی زبان کی تعلیم حاصل کریں گے۔