پنجاب اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی آذربائیجان کے وزیرِ اقتصاد مائیکل جباروف سے تفصیلی ملاقات
بدھ 20 مئی 2026 13:10
(جاری ہے)
اعلامیے کے مطابق ورکنگ گروپ میں دونوں ممالک کے متعلقہ سرکاری محکمے اور تکنیکی ماہرین شامل ہوں گے، جو تعاون اور مشترکہ منصوبوں (جوائنٹ وینچرز) کے لیے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کریں گے، ورکنگ گروپ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے مواقع کو منظم کرنے کے ساتھ سرمایہ کاروں کی باہمی ہم آہنگی اور منصوبوں کی ترقی میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔
ملاقات میں انفراسٹرکچر، ہاؤسنگ، زراعت، سیاحت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فریم ورک تجویز کرنے اور ریگولیٹری سہولت کاری و کاروبار میں آسانی (ایز آف ڈوئنگ بزنس) کیلئے مؤثر میکانزم تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور آذربائیجان کے مابین ترجیحی تجارتی معاہدے (پریفریشنل ٹریڈ ارینجمنٹ) کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال ہواجس کا مقصد مارکیٹ تک رسائی بہتر بنانا، تجارتی رکاوٹوں میں کمی اور دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آذربائیجان کے وزیرِ اقتصاد کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نئے قائم کردہ ورکنگ گروپ کے ذریعے قریبی ادارہ جاتی ہم آہنگی برقرار رکھی جائے گی اور بات چیت کو قابلِ سرمایہ کاری منصوبوں میں تبدیل کرنے کے لیے فالو اپ سرگرمیوں کو تیز کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پنکی کو میڈیا نے غیر ضروری کوریج دی، کیا اس ملک میں کوئی اور مسئلہ نہیں؟ اعظم نذیر تارڑ
-
سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کا وکالت نامہ دستخط کروانے کا حکم
-
پنکی کا اپنا سہولتکار پولیس کانسٹیبل ہی اس کی گرفتاری کا سبب بن گیا
-
وزیراعظم سے ایم ڈی بیت المال کی ملاقات، مستحق اور نادار افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،محمد شہباز شریف
-
صحت کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات اور بین الاقوامی اشتراک ناگزیر ہے،وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا جنیوا میں منعقدہ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب
-
ٹی بی آج بھی دنیا بھر میں صحتِ عامہ کے لیے سنگین چیلنج ہے، وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال
-
انمول عرف پنکی کیس ، جوڈیشل ریمانڈ کالعدم قرار
-
رواں سال سمگلنگ میں 80 فیصد کمی ہوئی، طلال چودھری
-
پنجاب اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
سپریم کورٹ کا اعجاز چوہدری کی 2 مقدمات میں ضمانت کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم
-
حکومت کا ملک بھر میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان
-
یو اے ای نے خاموشی سے پاکستان سے دوبارہ رابطے شروع کردیئے، صحافی کامران یوسف کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.