مظفرآباد، ایمز گرلز سکول کے پرنسپل برہان کو دن دھاڑے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

جمعرات 21 مئی 2026 23:27

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2026ء) دارالحکومت مظفرآباد کے مصروف ترین علاقہ گوجرہ بائی پاس روڈ پر واقعہ ایمز گرلز سکول کے پرنسپل برہان کو دن دھاڑے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا پولیس نے قاتل کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایمز گرلز سکول کے پرنسپل کو ایک نا معلوم شخص نے سکول سے باہر بلایا اور دوران گفتگو گولیاں مار کر قتل کر دیا پولیس کے مطابق قاتل فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جسے پولیس نے پکڑ لیا گیا ہے اور تفیش شروع کر دی گئی ہے قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد ایس ایس پی مظفرآباد ریاض حیدر بخاری، ڈی ایس پی اشتیاق گیلانی، ایس ایچ او تھانہ صدر واجد علوی، ایس ایچ او تھانہ سٹی منظر چغتائی سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :