ٹیلنٹ برج پاکستان کے زیرِ اہتمام تقریب تقسیم تعریفی ایوارڈ 2026
ایوارڈ تقریب کا مقصد معاشرے میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی تھا
جمعرات 21 مئی 2026 20:25
(جاری ہے)
تقریب کے چیف گیسٹ بریگیڈیئر سید قرار حسین تھے۔
اس موقع پر وی آئی پی مہمانوں میں ایم پی اے پی ایس-90 شارق جمال (ایم کیو ایم پاکستان)، ڈاکٹر صدیق پٹنی (بین الاقوامی کرکٹر و سماجی کارکن)، شمائلہ ناصر خان (سینئر نعت خواں، اے آر وائی کیو ٹی وی و پی ٹی وی)، زرمینہ مستوری (سینئر اینکر پرسن و اسکالر)، عشرت باجی، سید جاوید سائیں (تاجر و سماجی شخصیت) نے شرکت کی۔اس کے علاوہ مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں جن میں رضوان علی خان (سینئر بینکر)، سلیم خان (ایڈمنسٹریٹر رشیدہ ہسپتال)، ڈی ایس پی نعیم اختر خان، سپرنٹنڈنٹ آف کسٹمز شمیم اختر خان، ایس ایس پی چنگیز علی خان اور وائس پریزیڈنٹ ایچ بی ایل طاہر اختر خان شامل تھے۔تقریب کی ایک اہم اور قابلِ ذکر بات یہ تھی کہ ان مرحوم شخصیات کو بھی خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا جنہوں نے اپنی زندگی میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان میں ایس ایس پی مرحوم نوشاد علی خان، طارق اختر خان (سابق سینئر صدر نیشنل بینک آف پاکستان)، نشاط اختر (مرحوم ڈی ایس پی) اور خالد اختر خان (سابق نائب صدر نیشنل بینک آف پاکستان) شامل تھے۔ ان کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔وی آئی پی مہمانوں اور شرکاء میں مزید شامل شخصیات: محمد ریاض الرحمان (سماجی کارکن)، ڈاکٹر سید عبدالوحید (بانی زاہدہ بیگم ویلفیئر ٹرسٹ)، پردیپ ملانی (سینئر سماجی کارکن)، محمد عمران اعوان (نعت خواں و چیئرمین سہروردیہ فاؤنڈیشن)، محمد علی (اسسٹنٹ پروڈیوسر)، قاری حافظ لبید قادری (نعت خواں)، حنا حبیبہ (26 زبانوں میں نعت خواں)، حافظ محمد آصف (نعت خواں)، عمیمہ شہزاد، حافظہ اسماء فاطمہ (QTV و ARY پوزیشن ہولڈر)، میمونہ بتول، حافظہ پلوشہ رحمان، عنبرین جمشید، سیدہ شیزا عمیر، بشریٰ فیضان، اشرہ وارثی (فنکار و نعت خواں)، سیدہ ہامنا عرفان (ٹیم ممبر)، صائمہ عابد (نعت خواں)، سی ای او ایس اے بیوٹی سیلون، اور سی ای او ٹی ایم عبایا کلیکشن سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹ برج پاکستان گزشتہ کئی برسوں سے باصلاحیت افراد کو ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام معاشرے میں مثبت سوچ، اتحاد، اور نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر منتظمین کی جانب سے تمام معزز مہمانوں، میڈیا نمائندگان اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور مستقبل میں بھی اسی طرح مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے تسلسل کے عزم کا اظہار کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
میڈیکل میں داخلے کے خواہشمند طلبا کیلئے اہم خبر، ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن کا آغاز
-
ٹیوشن سینٹر حادثہ،زخمی خاتون ٹیچر عنیلہ کو حراست میں لے لیا گیا
-
معاشی ترقی کے لیے جدید اور موثر نظامِ آمدورفت ناگزیر ہے‘ گورنر پنجاب
-
مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف پارکس میں جانوروں کو گرمی سے بچانے کیلئے خصوصی اقدامات
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کاکورکمانڈر12کور کے ہمراہ گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ کا دورہ، 12 ملین روپے گرانٹ کا اعلان
-
لاہور، بغیراجازت گھروں میں قائم ٹیوشن سینٹرز بند اورجرمانوں کا فیصلہ
-
متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی وائس چانسلر اردو یونیورسٹی کو اساتذہ سے مذاکرات کی ہدایت
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس آئی یو ٹی کے قیام کے اعلان پر صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی کا مشکور ہوں، فیصل کریم کنڈی
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر آئرینا گیناڈیوا گانچیوا کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
وفاقی حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ، نوجوانوں کی ترقی، تعلیم، کھیل، جدت اور ہنر مندی کی تربیت کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کیے گئے ہیں، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا پریس کانفرنس ..
-
یہ سب قدرت کی طرف سے ہوا ،اس میں کسی کاکوئی ہاتھ نہیں‘ زخمی خاتون ٹیچر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.