Live Updates

ؔخود ساختہ شدید ترین مہنگائی اور بازار کی بندش کیخلاف جمعیت علمائے اسلام نوشکی کا احتجاجی ریلی و مظاہرہ

جمعہ 22 مئی 2026 20:15

ف*نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2026ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع نوشکی کے زیر اہتمام خود ساختہ شدید ترین مہنگائی، لاک ڈاؤن و دکانوں و بازاروں کی بندش خلاف کے شہر میں ریلی نکالی گئی حکومت اور مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیااحتجاجی مظاہرے سے جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی منظور احمد مینگل، تحصیل امیر مولانا عبد الغفار، ضلعی ترجمان حافظ عبداللہ گورگیج، تحصیل جنرل سیکرٹری مولوی حسین احمد مینگل، ضلعی کوآرڈینیٹر محمد زکریا عادل اور جے ٹی آئی کے صدر حافظ سرفراز احمد لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں سائیکل موٹر چوروں سے کیا گلہ جب حکومت سب سے بڑا چور اور ڈاکو بن جائے،یہ شدید ترین مہنگائی خود ساختہ ہے مہنگائی کا طوفان حکومت کی طرف سے ہے لاک ڈاؤن اور بازاروں کی بندش سے تاجر برادری شدید مشکل میں ہے، بارڈر بند ہیں روزگار کے مواقع بند کردئیے گئے ہیں چیک پوسٹ اور ناکوں پر عوام کا لوٹ مار جاری ہے غریب اور مزدور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے اس کا سب سے بڑا ذمہ دار حکومت وقت ہے مرکزی اور صوبائی حکومتیں ذمہ دار ہیں،پوری دنیا میں پٹرول سستا ہے مگر یہاں جنگ کے نام پر پٹرول مہنگا کرکے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ہے لوگ نان شبینہ کے محتاج ہیں، شیر خوار بچوں کیلئے دودھ نہیں اور مریضوں کیلئے دوائی کے پیسے نہیںانہوں نے کہا بازار کی بندش و بے جا لاک ڈاؤن سے تاجر برادری شدید مشکلات کا شکار ہے عید قریب ہے دکانداروں کا سیزن خراب ہورہا ہے شام آٹھ بجے دکانوں کی بندش ظلم ہے لوگوں کو بھوکا مارا جارہا ہے روزگار زبردستی چھینا جارہا ہے، لاک ڈاؤن ختم اور دکانداروں کو ریلیف دی جائے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

امن و امان کی صورتحال بھی گمبھیر ہے ڈی سی نوشکی نے عوام کو چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے خود اپنے آفس اور گھر سے نکلتا نہیں اور عوام کی جان بھی چھوڑتا نہیں، ڈی سی نوشکی ناکام ہوچکا ہے اسی فورا ٹرانسفر کیا جائے،انہوں نے مزید کہا جمعیت علمائے اسلام موجودہ حکومتوں کے ظلم و زیادتیوں کے خلاف میدان میں اتری ہے بے روزگاری،شدید مہنگائی، بے جا لاک ڈاون،مدارس کی تالا بندی، بارڈرز کی بندش اور مائنز اینڈ منرلز کے نام پر زمینوں و معدنیات کی ناجائز الاٹمنٹ و فروخت جیسے خطرناک منصوبوں کے خلاف 4 جون کو پیش میں عظیم الشان تحفظ دینی مدارس و حقوق بلوچستان کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں نوشکی کے عوام سے بھرپور انداز میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات