زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران 3.320 ارب ڈالرکااضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

پیر 25 مئی 2026 13:00

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران 3.320 ارب ڈالرکااضافہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2026ء) زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران 3.320ارب ڈالرکااضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 19.269ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھاجس میں ایس بی پی کے پاس 14.505ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس زر مبادلہ کا حجم 4.763ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، 15مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 22.589ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں ایس بی پی کے پاس 17.081ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس زر مبادلہ کا حجم 5.508ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔

(جاری ہے)

جاری مالی سال کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر2.575ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 745ملین ڈالرکااضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :