ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافہ،فی تولہ4 لاکھ 77 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا

پیر 25 مئی 2026 17:55

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافہ،فی تولہ4  لاکھ 77 ہزار 7 سو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2026ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,600 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3,943 روپے اضافے کے بعد 405,660 روپے سے بڑھ کر 409,603 روپے ہوگئی ۔ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 371,858 روپے سے بڑھ کر 375,483 روپے ہوگئی۔