عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن بعد سونا پھر سستا ہوگیا

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 22 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 4508 ڈالرپرآگیا

ہفتہ 23 مئی 2026 23:26

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن بعد سونا پھر سستا ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2026ء) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن بعد سونا پھر سستا ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2200 روپے سستا ہوکر473162 روپے پرآگیا،دس گرام سونے کی قیمت 1886 روپے کم ہوکر 405660 روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 8034 روپے رہی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 22 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 4508 ڈالرپرآگیا۔